Репост из: دارالافتاء بھاٹاباری
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ کے اصول و ضوابط █▓▒
✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم گروپ ممبران !
گروپ "📎دارالافتاء بھاٹاباری 📎 "کے قیام کا مقصد عام مسلمانوں کو روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے ضروری اور لازمی مسائل کے شرعی احکام مثلا جائز، ناجائز، حلال اور حرام سے واقف کرانا ہے۔ گروپ میں آپ حضرات کے سوالوں کے شرعی جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں مسلکِ اہل السنت والجماعت حنفی دیوبندی کی اتباع و پیروی میں دیے جاتے ہیں۔ گروپ کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے آپ حضرات کو مندرجہ ذیل باتوں کی پابندی لازمی طور پر کرنی ہوگی۔
📝سوال پوچھنے سے پہلے سرچ انجن🔍 کا لازمی طور پر استعمال کریں تاکہ مفتیان عظام کا وقت یوں ہی رائے گاں نہ جائے کیونکہ📎 ہزاروں سوالات📎 گروپ اور چینل میں حل شدہ ہیں دوسری ضروری بات یہ ہے اپنے مسائل کسی📎 قریبی مفتی؛ دارالافتاء اور اپنی مسجد کے امام صاحب📎 سے رابطہ کرکے حل کیا کریں کیونکہ اس میں ان کی اہمیت آپ کے دل میں برقرار رہے گی کسی وقت جب آپ کا ان سے رابطہ نہ ہو سکے اور مسئلہ بھی پیش آمدہ ہو تو بھیجیں.
⭕️جن حضرات کے نام کے ساتھ مجیب ,مجیب خاص لکھا ہوا ہے وہ سب مفتیانِ کرام اور علمائے کرام اور اِس گروپ کے منتظمین ہیں۔ یہی حضرات آپ کے سوالوں کے جوابات عنایت فرماتے ہیں۔ لہذا آپ حضرات سوال کرنے میں مکمل ادب و احترام کو ملحوظ رکھیں۔ بے ادبی و بد تہذیبی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔
⭕️ذمہ دار مُجیب کے علاوہ کسی عام ممبر کو جواب لکھنے کی قطعا اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسا فرد جس کے نام کے ساتھ بانی,ناظم اعلی ,ناظم, مجیب ,مجیب خاص لکھاہوانہیں ہے اوروہ گروپ میں جواب لکھتا ہے تو اس کے جواب کو تسلیم نہ کریں۔ اس کے صحیح یا غلط جواب کی ذمہ داری گروپ کے منتظمین پر نہیں ہوگی۔ اگر کوئی صاحبِ علم گروپ میں جواب لکھنا چاہتے ہیں تو وہ پہلے گروپ کے📎 منتظمین📎 سے رابطہ فرمائیں۔
⭕️سوال مختصر اور واضح انداز میں غیر ضروری تفصیل سے بچتے ہوئے اُردو رسم الخط میں لکھ کر دھیان سے دو تین بار پڑھ کر بھیجیں۔ وراثت کے مسئلے میں قدرے تفصیل سے لکھیں۔اور طلاق کے مسائل کسی قریبی مفتی یا دارالافتاء یا پھر اپنی مسجد کے امام صاحب سے ہی باقاعدہ ادب و احترام سے پوچھیں طلاق کے مسائل یہاں ہر گز ارسال نہ کریں۔
⭕️ ایسے سوال پوچھے جائیں جنکا تعلق شرعی مسائل سے ہواورعملی زندگی میں روز مرہ پیش آتے ہوں لہذا عام معلوماتی، تاریخی، سیاسی، فتنہ انگیز اور فضول سوال ہرگز نہ کریں۔ ایسے سوال بھی ہرگزنہ کریں جن کا تعلق عمل یا عقیدے سے نہ ہو یا جن پر دنیا و آخرت کا کوئی مسئلہ اَٹکا ہوانہ ہو۔ ضابطے کے خلاف بھیجے گئے سوالات کو بغیر کسی اطلاع کے حذف کر دیا جاتا ہے ۔
⭕️معززممبران سوال کرنے کے بعد پندرہ سے بیس دن تک جواب کا انتظار کریں اُس سے پہلے جواب کے لیے ہرگز اصرار نہ کریں اور نہ ہی سوال دہرائیں ۔
⭕️ غیر سنجیدہ اور غیر مہذب اندازِ گفتگو اپنانے، بد امنی اور فساد پھیلانے،کسی سے الجھنے اور جھگڑا کرنے ، بد زبانی اور بد تمیزی اختیار کرنے سے مکمل اجتناب کریں ۔
⭕️ گروپ میں شرعی مسائل پوچھنے کے علاوہ کسی بھی طرح کی پوسٹ چاہے وہ کتنی ہی مفید کیوں نہ ہو ممنوع ہوگی۔ گروپ میں سیاسی اورغیرقانونی موادات نیز تشہیری لنک شیئر کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے بصورت دیگر بغیر کسی اطلاع کے اخراج کر دیا جاتا ہے ۔
⭕️گروپ"دارالافتاءبھاٹاباری"کے منتظمین ومجیبیں ہر سوال کا جواب دینے کے پابند نہیں ۔ اوراُنھیں یہ بھی اختیار ہے کہ وہ بغیر جواب دیےاور بغیر وجہ بتائے کسی بھی سوال کو حذف کردیں۔ ممبران کو منتظمین سے کسی بھی طرح کی جواب طلبی کا کوئی حق نہیں ہے۔
⭕️عام ممبران کے لیے گروپ میں لنک، امیج، فوٹو، اسکرین شاٹ، ویڈیو اور اسٹیکرز ارسال کرنا ممنوع ہے۔ اگر آپ کو مسئلہ پوچھنے کے لیے یا سوال سمجھانے کے لیے ایسی کوئی چیزبھیجنے کی اشد ضرورت پڑ جائے تو آپ 📎دارالافتاء سوال پوچھ تاچھ بوٹ📎 پر ارسال کریں ۔
ٹیلی گرام کی دنیا میں مسائل سے متعلق📎 بہت سارے گروپ 📎ہیں اور عام طور پر جواب دینے والے مفتیان بھی ایک دوسرے میں مجیبین کی حیثیت سے ہیں اس لیے سوال صرف کسی ایک گروپ میں ہی ارسال کریں.
⭕️ یہاں کسی طرح کی کوئی کتاب ہرگز طلب نہ کی جائے کتابوں کے مستقل طور پر چینل اور گروپ ہیں وہاں تشریف لے جائیں
⭕️مندرجہ بالا اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کا گروپ سے اخراج کر دیا جاتا ہے۔
✍ محترم ومعززممبران ! مذکورہ بالا اصول کو سامنے رکھ کرگروپ کو بہتر بنانے اور بہتر طور چلانے میں امید ہےکہ ہمارا تعاون فرمائیں گے۔
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین۔
=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
اِس گروپ کی لنک اپنےدوست و احباب میں شیئر 👇
https://t.me/daruleftabhatabari
https://t.me/daruliftabhatabari
https://t.me/daruleftabhatabarii_bot